چین میں سمندر کے درمیان 300 میٹر گہرا گڑھا دریافت

ہفتہ 6 اگست 2016 21:33

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) ماہرین نے چین کے ایک سمندر میں دنیا کا سب سے بڑا گڑھا تلاش کیا ہے جو تقریباً300 سو میٹر گہرا اور 130 میٹر چوڑا ہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں کی وجہ سے شفاف پانی نیلگوں نظر آتا ہے اس لئے اس گڑھے کو’ بلیو ہول‘ کا نام دیا گیا ہے۔
بلیو ہول کی سطح پر مختلف اقسام کی مچھلیاں اور آبی حیات بھی پائی جاتی ہیں لیکن ایک تحقیق کے مطابق سو میٹر گہرائی کے بعد اس ہول میں آکسیجن نہیں ملتی۔
واضح رہے اس سے قبل دریافت ہونے والے گڑھے کی گہرائی 200 میٹر ہے۔

متعلقہ عنوان :