چینی سائنسدانوں نے دیرینہ وائرل انفیکشن کے علاج کا ایک غیر معمولی خلیہ دریافت کر لیا

ایچ آئی وی/ایڈز اور سرطان جیسی دیرینہ امراض کے علاج کے نئے طریقوں کی راہ ہموار ہو گئی

ہفتہ 6 اگست 2016 20:20

چینی سائنسدانوں نے دیرینہ وائرل انفیکشن کے علاج کا ایک غیر معمولی خلیہ ..

چونگ چنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) چینی سائنسدانوں وائرس نوعیت والے خلیوں کی قسم کے ایک سب سیٹ کی دریافت کی ہے جو قدیم وائرل انفیکشن میں وائرل ریسپیلکشن کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اس طرح ایچ آئی وی/ایڈز اور سرطان جیسی دیرینہ امراض کے علاج کے نئے طریقوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نیچرل میگزین کی طرف سے آن لائن شائع کی جانے والی تحقیق کے مطابق وائرس نما خلیے سی ڈی 8+Tدرینہ وائرل انفکیشن کے دوران کم ہوتے دکھائی دیتے ہیں تاہم تحقیقی نتائج کے مطابق یہ خلیے اینیمل ماڈلز اور ایچ آئی وی انفیکشن دونوں میں وائرل ریپلیکشن کو کنٹرول کر سکتے ہیں ۔

تحقیق میں سب سیٹ کی جنریشن کے لئے ایک اہم ریگولیٹر بھی دریافت کیا گیا ہے ۔ تحقیق کنندگان نے ایک منفرد سب سیٹ دریافت کیا ہے جو قبل ازیں معلومہ کے مقابلے میں زیادہ انسداد وائرل صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ تحقیق چونگ چنگ میونسپٹی کی تیسری میڈیکل یونیورسٹی کی قیادت میں کی گئی ہے اور اس میں متعدد پارٹنر اداروں نے حصہ لیا ہے ۔ یہ تحقیق حکومتی مالیاتی سپوٹ کے ساتھ 2013کے اوائل میں شروع کی گئی ۔ چینی محقیقین اب نتائج کو سرطان اور ایچ آئی وی میں ایمونو تھراپی میں مزید تحقیق کے لئے استعمال کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :