جی20سربراہی کانفرنس سے چین کو عالمی ترقی کے بارے میں اپنے نظریات پیش کرنے کا زبردست موقع ملے گا، روسی ماہر

ہفتہ 6 اگست 2016 20:19

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) ستمرکے اوائل میں چین کے شہر ہانگ ژو یو میں منعقد ہونے والی گروپ20کی 2016کی سربراہی کانفرنس سے چین کو عالمی ترقی کے بارے میں اپنے نظریات پیش کرنے اور فروغ دینے کا زبردست موقع ملے گا۔ یہ بات ایک روسی ماہر نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

روسی ہائیر سکول آف اکنامکس ریسرچ کے شعبہ علوم شرقیہ کے سربراہ الیکسی میسلوف نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ جس کا مقصد اس کے ساتھ آنے والے ممالک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو فروغ دینا اور پورے خطے کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

سربراہ کانفرنس میں بحث وتمحیث کا اہم موضوع ہو گا۔ انہوں نے چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی شنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ میرے خیال میں یہ بحث بنیادی ڈھانچوں کو ترقی دینے کے طریقوں اور بنیادی ڈھانچے کی تشکیل نو کا کون لیڈ ر ہو گا کہ بارے میں ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :