جنوبی چین میں غیر قانونی طور پر فنڈ اکٹھا کرنے والے گروہ کا قلع قمع

183ارکان گرفتار کھاتے منجمند66مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے

ہفتہ 6 اگست 2016 20:19

چن ژویو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔6 اگست ۔2016ء ) جنوبی چین کے گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کی پولیس نے غیر قانونی طور پر فنڈ اکٹھا کرنے والے ایک گروہ کے 183ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مغربی ترقی کی آڑ میں اس گروہ نے گوانگ شی میں چن ژویو ، ناننگ، بہائی اور فنگ چنگ گنگ شہروں کے ’’ایک روزہ دورے کا اہتمام کیا اور اپنے شکاروں کو سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ کیا ۔

(جاری ہے)

یہ بات چن ژویو شہر کے پبلک سیکیورٹی بیورو نے بتائی ہے ۔ بیورو کا کہنا ہے کہ احرام نما سکیم میں 3ہزار افراد اور760ملین یوآن (114ملین امریکی ڈالر) کی رقم پائی گئی ہے ۔ قریباً500پولیس اہلکاروں نے ہنان ، گوانگ ڈونگ اور گوانگ شی کے صوبوں میں 66مقامات پر چھاپے مارے ۔ بیورو کا کہنا ہے کہ گروپ کے گرفتار کئے جانے والے ارکان میں 25سینئرارکان شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ گروپ کے بینک کھاتے بھی ضبط کئے گئے ہیں جن میں 10ملین یوآن سے زیادہ کی رقم ہے ۔ پولیس نے 8پر تعیش کاریں بھی ضبط کر لی ہیں ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :