افغانستان میں ہیلی کاپٹرکے یرغمال عملے میں آرمی چیف کا کوئی رشتہ دارنہیں‌ ہے

ہیلی کاپٹر کے یرغمال پاکستانیوں سےمتعلق پھیلائی جانیوالی خبریں بے بنیاد ہیں،تاہم یرغمالیوں‌ کی جلد واپسی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 اگست 2016 19:55

افغانستان میں ہیلی کاپٹرکے یرغمال عملے میں آرمی چیف کا کوئی رشتہ دارنہیں‌ ..

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) :افغانستان میں پاکستانی ہیلی کاپٹرکے یرغمال عملے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوئی رشتہ دار نہیں‌ ہے،اس سے متعلق تمام اطلاعات بے بنیاد ہیں،تاہم یرغمالیوں‌ کی جلد واپسی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں ہیلی کاپٹر کے یرغمال پاکستانیوں سےمتعلق پھیلائی جانیوالی خبریں بے بنیاد ہیں کہ ان میں‌ کسی کا آرمی چیف سے کوئی تعلق ہے۔آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹرکےیرغمال عملے میں سے کسی کا بھی تعلق آرمی چیف سے نہیں ہے۔تاہم یرغمالیوں کی زندگی بہت قیمتی ہے،ہیلی کاپٹر کے یرغمال عملے کی جلد واپسی کیلئے بھرپوراقدامات کیے جارہے ہیں۔