دودھ کی سمپلنگ کیلئے مشین موقع پر ہی سمپلنگ کریگی

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 19:08

سرگودھا( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 06 اگست۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ نے اگست کے دوسرے ہفتہ میں ضلع بھر میں دودھ کی سمپلنگ کیلئے مشین منگوا لی ہے جو موقع پر ہی سمپلنگ کریگی اور غیر معیاری‘ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنیوالوں کو موقع پر ہی جرمانہ اور قید کی سزاء بھی دی جاسکے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم کے مطابق غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چیکنگ کا نظام بہتر بنانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور سوموار کے روز سے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں دودھ کی سمپلنگ کا کام بھی شروع کردیا جائیگا تاکہ غیر معیاری دودھ فروشوں کیخلاف شکنجہ تیار کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :