معصوم بچوں کا اغوا پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 19:08

سرگودھا( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 06 اگست۔2016ء ) پنجاب حکومت کی ناک تلے آئے روز معصوم بچوں کا اغوا پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے حکومت پنجاب حالات پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں اور اغوا کرنیوالے عناصر کو نشان عبرت بنانے کے لئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر جماعت کے موقف کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے ،کرپشن میں ملوث عناصر بلاتفریق کاروائی کے مستحق ہیں حکومت کرپشن و کمیشن کیلئے ترقیاتی منصوبے بنا رہی ہے اور ان کی زیادہ توجہ ایسے منصوبوں پر ہے جہاں سے کرپشن اور کمیشن کے وسیع مواقع نکل سکیں ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ پاکستانی خارجہ پالیسی ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے بھارت ہم پر ہر میدان میں حاوی ہوتا جارہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقل وزیر خارجہ تعین کرکے بھارتی لابی کا مقابلہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :