کونسلروحشی درندہ اور بلیک میلر نکلا، نیٹ کیفے اور بیڈ منٹن کے نام پر مکروہ دھندے میں ملوث

Mohammad Ali IPA محمد علی ہفتہ 6 اگست 2016 19:08

کونسلروحشی درندہ اور بلیک میلر نکلا، نیٹ کیفے اور بیڈ منٹن کے نام پر ..

حضرو( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 06 اگست۔2016ء ) حالیہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کے مینڈیٹ سے منتخب ہونے والا پی ٹی آئی کونسلر فہیم وحشی درندہ اور بلیک میلر نکلا، نیٹ کیفے اور بیڈ منٹن کے نام پر مکروہ دھندے میں ملوث، ساتھیوں کی مدد سے نوخیز لڑکوں کی برہنہ ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے لگا، درندگی کا نشانہ بننے والے بچوں نے تقریباً 2ماہ بعدبھانڈہ پھوڑ دیا، واقعہ کا علم ہونے پر سینکڑوں اہلیان شینکہ کا انصاف کیلئے غورغشتی پولیس چوکی پہنچ کے باہر مظاہرہ ، پولیس نے ہر قسم کے تعاون اور انصاف کی یقین دہانی کرا دی، دو ملزمان فہیم ، حافظ احمد گرفتار،پولیس نے ویڈیو برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق شینکہ گاؤں میں انٹر نیٹ کیفے چلانے والے نو منتخب جنرل کونسلر محمد فہیم اپنے ساتھی حافظ احمد کے ہمراہ ٹائم پاس کرنے کیلئے بیڈ منٹن کھیلنے اور نیٹ کیلئے آنے والے گاوٴں کے نوخیز لڑکوں کی خفیہ طور پر برہنہ تصاویر اور ویڈیو بنا کر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیکر بلیک کرتے ان سے پیسے بٹورتے تاہم جب یہ بچے ان کی حوس سے تنگ آ گئے تو وہاں جانا چھوڑ دیا جس پر فہیم اور حافظ احمد نے دونوں لڑکوں کی برہنہ تصاویر اور ویڈیو انٹر نیٹ پر اپ لوڈ کردی ، اس طرح جنسی تشدد سے تنگ 17سالہ عاطف اور12سالہ محمد عمیرنے اپنے ساتھ بدفعلی اور بلیک میلنگ کا بھانڈہ اپنے ماموں اور چچا طفیل، نثار وغیرہ کے سامنے پھوڑ دیا جس پر انہوں نے معززین شینکہ سے مشاورت کے بعد پولیس چوکی کو اطلاع دی جس پر انچارج چوکی محمد کوثر نے زیر دفعات 377,292,506-11مقدمہ درج کرکے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرکے ملزمان جنرل کونسلر فہیم اور حافظ احمدکو گرفتار کر لیا، مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں، اس کاروائی پر علاقہ کی سینکڑوں عوام نے ایس ایچ او حضرو رانا کاشف اور چوکی انچارج محمد کوثر کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان درندہ صفت افراد کے خلاف پولیس سخت تادیبی قانونی کاروائی عمل میں لا کر متاثرہ خاندان کو انصاف دلائے گی ۔

متعلقہ عنوان :