امریکہ کے حمایت یافتہ کرد اور عرب جنگجووٴں نے دولتِ اسلامیہ کے زیرِقبضہ شام کے شہر منج پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا
ترکی کی سرحد کے قریب واقع یہ شہر دفاعی اعتبار سے اہم سمجھاجاتا ہے ، دو برس سے اس پر دولتِ اسلامیہ کا قبضہ تھا
ہفتہ 6 اگست 2016 18:45
دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 اگست ۔2016ء ) شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ کرد اور عرب جنگجووٴں نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے زیرِقبضہ شام کے شہر منج پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ترکی کی سرحد کے قریب واقع یہ شہر دفاعی اعتبار سے اہم سمجھاجاتا ہے اور گذشتہ دو برس سے اس پر دولتِ اسلامیہ کا قبضہ تھا۔برطانیہ سے شام کی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شہر کے وسط میں ابھی بھی دولتِ اسلامیہ کے کچھ جنگجو موجود ہیں۔
خیال رہے کہ امریکہ کے حمایت یافت کرد اور عرب جنگجووٴں کے اتحاد نے منج پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تقریباً دو ماہ قبل کارروائی کا آغاز کیا تھا۔جون سے اس شہر کو جنگجووٴں نے مکمل طور پر گھیرے میں لے رکھا تھا۔(جاری ہے)
اس کارروائی کے دوران امریکی فضائیہ کے طیارے بھی شہر میں موجود شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔امریکی فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں شہر سے بھاگنے والے عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔
اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر نے خبردار کیا تھا کہ شہر میں پھنسے 70,000 عام شہریوں کو خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔کرد اور عرب جنگجووٴں کے اتحاد کے ترجمان نے خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ شہر کا 90 فیصد حصہ دولتِ اسلامیہ کے قبضے سے آزاد کروا لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ مارچ 2011 سے شام میں شروع ہونے والے اس تنازع کے بعد سے اب تک دو لاکھ 80 ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ تین لاکھ افراد تاحال ان علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.