دبئی:جمیرا ویلج سرکل کے قریب زیرتعمیرعمارت میں آگ لگ گئی

فائربریگیڈ کی ٹیمیں‌آگ پر قابو پانے میں مصروف،عمارت کے قریب آبادی بھی موجود ہے،آگ پرجلد قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 6 اگست 2016 17:18

دبئی:جمیرا ویلج سرکل کے قریب زیرتعمیرعمارت میں آگ لگ گئی

دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست2016ء) :دبئی میں جمیرا ویلج سرکل کے قریب زیرتعمیرعمارت میں آگ لگ گئی ہے،فائربریگیڈ کی ٹیمیں‌ آگ پرقابو پانے کیلئے پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں زیرتعمیرعمارت میں آگ لگ گئی ہے،فائربریگیڈ کی ٹیمیں‌ آگ پر قابو پانےکیلئے جائے وقوعہ پرپہنچ گئی ہیں۔عمارت کے گردونواح میں‌ آبادی بھی موجود ہے جس کے باعث آگ پرجلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے باعث آسمان پر دھوئیں کے بادل بن گئے۔واقعہ سے متعلق جائزہ لیا جارہاہے کہ زیرتعمیر عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا یا کوئی اور وجوہات تھیں۔دبئی سول ڈیفنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مرینا اور پورٹ سعید فائر اسٹیشن کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھیں۔فائرفائٹرز نے سوا 12بجے عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردیں۔جس کے باعث آگ پر چار بج کر پچاس منٹ پر قابو پالیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :