مسجد اقصی کو غیرمسبوق اسرائیلی خلاف ورزیوں کا سامناہے ، فلسطینی اوقاف
ہفتہ 6 اگست 2016 16:54
(جاری ہے)
فلسطین میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندے ایڈوکیٹ احمد رویضی کے نزدیک اسرائیل مسجد اقصی کی مکانی تقسیم پر مہر ثبت کرنا چاہتا ہے ، اس کے بعد بتدریج محکمہ اوقاف کو بے اختیار بنا کر دوسرے مرحلے کی جانب منتقل ہوگا۔
معلوم رہے کہ مسلمانوں کی جانب سے مسجد اقصی کا انتظام و انصرام اردن کے پاس ہے۔محکمہ اسلامی اوقاف کے نزدیک بیت المقدس میں جو کچھ ہو رہا ہے اس نے سْرخ لکیروں کو بھی پار کرلیا ہے اور یہ بیت المقدس پر قبضے کے بعد اپنی نوعیت کے غیرمسبوق واقعات ہیں۔ اسرائیلی حکام نے اوقاف کے متعدد ملازمین کو گرفتار کیا اور اسرائیلی محکمہ آثار کی اجازت کے بغیر قْبی الصخرہ (سنہرے گنبد) اور حرم کے صحن کی مرمت کا کام کرنے سے روک دیا۔حالیہ چند ہفتوں میں اسرائیل نے مسجد اقصی کے میڈیا ترجمان فراس الدبس کو اوقاف کے دو ملازمین کی گرفتاری کے مشترکہ طور پر چھ ماہ کے لیے مسجد اقصی سے بے دخل کردیا۔ ادھر بیت المقدس میں اسلامی حلقوں کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے پمفلٹ میں عربوں اور مسلمانوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی اس جارحیت کے مقابل اپی ذمہ داری کو پورا کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.