ایرا ن نے سکیورٹی خدشات کے باعث مقبول گیم پوکے مون گو پر پابندی عائد کر دی
ہفتہ 6 اگست 2016 16:20
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء)ایرا ن نیسکیورٹی خدشات کے باعث ملک میں مقبول گیم پوکے مون گو پر پابندی عائد کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر واضح سکیورٹی خدشات کی بنا پر انھوں نے ملک میں مقبول گیم پوکے مون گو پر پابندی عائد کر دی ہے۔سمارٹ فونز پر کھیلے جانے والی اس گیم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہائی کونسل آف ورچول سپیسز کی جانب سے کیا گیا جو ملک میں آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی کا ادارہ ہے۔
ایران کے علاوہ دیگر ممالک نے پوکے مون سے متعلق سکیورٹی خدشات ظاہر کیے ہیں۔(جاری ہے)
لیکن ایران گیم پر پابندی عائد کرنے والا پہلا ملک ہے۔پوکے مون گو کھلاڑیوں کو دنیا کے اصلی مقامات میں جا کر ورچول ریئلیٹی کے ذریعے کارٹون جنات پکڑنے کی گیم ہے۔ایران میں انٹرنیٹ کے استعمال پر پابندیاں عائد ہونے کے باوجود ملک میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے اس گیم کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں۔گذشتہ ماہ آنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام گیم پر پابندی عائد کرنے سے پہلے پوکے مون کے تخلیق کاروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے تھے۔ایک اعلی سعودی عالم کا کہنا ہے کہ پوکے مون گو سے پہلے جاری ہونے والی پوکے مون کی ایک کارڈ گیم پر لگایا گیا فتوی اس گیم پر بھی لاگو ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.