چین نے موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کیلئے پہلی سیٹلائٹ لانچ کر دی

ہفتہ 6 اگست 2016 16:16

ژی چانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چین نے موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کیلئے اپنی پہلی سیٹلائٹ گذشتہ روز کامیابی سے لانچ کر دی ہے ، ٹیان ٹانگ 01- گذشتہ روز جنوبی مغربی چین کے ژی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ ۔

(جاری ہے)

3B راکٹ کے ذریعے لانچ کی گئی ،یہ چین کی پہلی موبائل ٹیلی کام سسٹم کیلئے تیار کی گئی سیٹلائٹ ہے جو کہ ملک کی خلائی معلومات کے بنیادی ڈھانچے میں کلیدی اہمیت رکھتی ہے ، اس سسٹم کیلئے مزید سیٹلائٹ بھی مدار میں بھیجی جائیگی ، ٹیان ٹانگ 01- چین کی اکیڈیمی آف سپیس ٹیکنالوجی میں ڈیزائن کی ہے ، یہ چین کے موبائل نیٹ ورک کیلئے زمینی سہولتیں فراہم کرے گی اور چین ، مشرق وسطیٰ ، افریقہ اور دیگر ممالک کیلئے خدمات فراہم کرے گی ، لانگ مارچ3B- راکٹ بردار چین کی اکیڈیمی لانچ وہیکل ٹیکنالوجی نے تیار کیا ہے ، یہ لانگ مارچ سیریز کے راکٹ بردار سلسلے کی 23ویں پرواز تھی ۔

متعلقہ عنوان :