مشرقی یوکرائن، گزشتہ دو ماہ میں ہلاکتوں میں اضافہ

ہفتہ 6 اگست 2016 16:06

کیف ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو مہینوں کے دوران مشرقی یوکرائن میں جاری تشدد کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جون اور جولائی کے دوران اس شورش زدہ علاقے میں ایک سو بیالیس افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ گزشتہ برس مشرقی یوکرائن میں قیام امن کی خاطر ایک معاہدہ طے پایا تھا لیکن ابھی تک اس پر موٴثر طریقے سے عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :