امریکا جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا

ہفتہ 6 اگست 2016 14:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء)امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کی طرف سے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان تینوں ممالک کے دفاعی حکام کی طرف سے ان تجربات کو امن اور استحکام کے لیے شدید خطرہ قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے بیان ان تینوں ممالک کے دفاعی حکام کی ایک ویڈیو کانفرنس کے بعد پینٹاگان کی طرف سے جاری کیا گیا۔ بدھ کے روز شمالی کوریا کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل جاپانی پانیوں کے پاس گرا تھا۔ شمالی کوریا کی طرف سے تازہ میزائل تجربات کے دوران یہ پہلا ایسا موقع تھا۔