جنوبی سوڈان میں علاقائی امن فورس کی تعیناتی کی منظوری

ہفتہ 6 اگست 2016 14:29

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) جنوبی سوڈان نے شہریوں کے تحفظ اور امن ڈیل کے اطلاق کی خاطر علاقائی فورس کی تعیناتی کو منظور کر لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی سوڈان میں علاقائی امن فورس کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صدر سلوا کیر اور سابق نائب صدر ریک مچار کی حامی فورسز کے مابین تازہ جھڑپیں رونما ہوئی ہیں۔ قبل ازیں سلوا کیر غیر ملکی فورسز کی تعیناتی کے خلاف تھے۔ اس افریقی ملک میں سیاسی بحران کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسی تشدد کے باعث بہت سے لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، جو اقوام متحدہ کے شیلٹر ہاسز میں رہنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ عنوان :