سی آئی اے کے سابق قائمقام ڈائریکٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جاہل اور غیر ذمہ دار شخص قرار دیدیا
ہفتہ 6 اگست 2016 14:28
(جاری ہے)
مسلمانوں کی حب الوطنی پر شک کرنا بلاجواز اور غیر منطقی سوچ کی عکاسی کرتا ہے اور ایسے بیانات دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو کیا پتہ کہ سی آئی اے جیسے ادارے میں کتنے مسلمان افیسر دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ، میں ایک ایسے مسلمان افیسر کو جانتا ہوں جس نے دس سال تک سی آئی اے کے شعبہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کیا اور انمٹ نقوش چھوڑے اور اس مسلمان افیسر کی گرانقدر خدمات نے امریکہ کو محفوظ بنانے کے لیئے اپنا اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہیلری کلنٹن نے چار سال سیکرٹری آف اسٹیٹ کے عہدہ پر کام کیا میں اس بات کا گواہ ہوں کہ وہ ایک باصلاحیت خاتون ہے اور وہ صدر بن کر امریکہ کی نیک نامی میں اہم کردار ادا کریگی۔ وہ نیشنل سیکورٹی کے بارے میں پوری طرح دسترس رکھتی ہے ۔انہوں نے اپنے مضمون میں یہ بھی انکشاف کیا کہ جب اسامہ بن لادن کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیئے منصوبہ بندی کی جارہی تھی تو اس آپریشن کے لیئے ہیلری کلنٹن بڑی اگریسو تھی اس آپریشن کے دو دن بعد وائٹ ہاوس میں صحافیوں کا سالانہ ڈنر ہونا تھا کچھ نے کہا کہ اس آپریشن کو صحافیوں کے ڈنر تک ملتوی کر دیا جائے لیکن اس موقع پر ہیلری کلنٹن نے کمال جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا صحافتی ڈنر کو گولی ماریں ہم یہ آپریشن کسی صورت بھی ملتوی نہیں کر سکتے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.