امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہے

امریکہ کو چین کے معاملے میں غیر ذمہ دارانہ باتیں نہیں کرنی چاہئیں امریکی الزامات بے بنیاد اورحقائق کے برعکس ہیں ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

ہفتہ 6 اگست 2016 14:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چین نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے اپنے اندرونی معاملات اور علاقائی خود مختاری میں مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، امریکہ کے الزامات بے بنیاد ہیں اور امریکہ کو حقائق اور اپنے قول و فعل کا پاس کرنا چاہئے ، چین کے معاملے میں غیر ذمہ دارانہ باتیں کرنے سے باز رہنا چاہئے ،چین کا کردار قانون کے دائر ے میں ہے اور چین کی سرکاری حدود بھی جنوبی بحیرہ چین کے معاملے میں مکمل طورپر قانونی ہیں ، اس لئے چین اپنے قانونی حقوق اوردفاعی مفادات کا موثر طورپر تحفظ کرے گا۔

یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے ترجمان مارک ٹونر کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ۔جس میں انہوں نے چین پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ایک وکیل کو ملکی مفاد کے خلاف سرگرمیوں کے الزام میں سات سال تک جیل میں رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ان الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ چین اپنے قانونی اتھارٹی کا تحفظ کرے گا ، چینی عوام ان مقدمات کی وسیع پیمانے پر حمایت کرتے ہیں اور وہ ایسی کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہوں یا ان کے معاشرتی استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وکیل ژاؤ شی فینگ ایک قانونی فرم کا منیجر تھا اور اسے ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ پانچ سال کیلئے اسے سیاسی حقوق سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :