ملاوی کیلئے چین کا 6600میٹر ک ٹن چاول کا عطیہ

مزید چاول آئندہ دس دنوں تک ملاوی پہنچ جائیں گے ، چینی سفیر

ہفتہ 6 اگست 2016 14:25

لی لانگ وی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چین نے ملاوی کو غذائی قلت کے شکار ملاوی باشندوں کیلئے 6600میٹر ک ٹن چاول کا عطیہ دیا ہے ،چین کے سفیر وانگ شٹنگ نے ملاوی کے صدر پیٹر متحاریکا کو علامتی طورپر یہ عطیہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ہماری حکومت ملاوی کی عوام کی مشکلات کو بخوبی سمجھتی ہے ، چینی عوام کی طرف سے یہ تحفہ اسی سلسلے کی کڑی ہے ، چینی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ ملاوی کے مصیبت زدہ افراد کیلئے 9.4ملین امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گی ، اس سلسلے میں 2000ٹن چاول پہلے ہی ملاوی کے حوالے کیا جا چکا ہے جبکہ اس کی دوسری اور تیسری قسط آئندہ دس دنوں میں ملاوی پہنچ جائے گی۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ چین زراعت کے شعبے میں ملاوی کی مدد کو ترجیح دیتا ہے۔اس موقع پر ملاوی صدر نے کہا کہ چین کی طرف سے دیا جانیوالا عطیہ ہمارے عوام کی مشکلات کم کرنے میں مدد دے گا ۔

متعلقہ عنوان :