چین اور وینزویلا نے تیل کی تلاش کیلئے مشترکہ کوششیں شروع کر دیں

وینزویلا چین کو روزانہ دس لاکھ بیرل تیل بر آمد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ، وزیر تیل

ہفتہ 6 اگست 2016 14:24

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چین اور وینزویلا کی سرکاری کمپنیاں وینزویلا کے جنوبی مشرقی علاقے سے تیل کی تلاش کیلئے مشترکہ کوششیں کرے گی ، وینزویلا کا یہ علاقہ دنیا میں تیل کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتا ہے ،وینزویلا کی حکومت چین کو روزانہ دس لاکھ بیرل تیل بر آمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،اوری ناکو کے تیل والے علاقے سے تیل نکالنے کیلئے چین کی نیشنل پٹرولیم کارپوریشن اور وینزویلا کی پی ٹی وی ایس اے کمپنیاں ایک بڑے منصوبے پر مشترکہ طورپر کام کریں گی ،جس کا مقصد تیل کی برآمدات کو چھ لاکھ بیرل روزانہ تک لے جانا ہے ، وینزویلا کے وزیر تیل کا کہنا ہے کہ ہم تیل کی قیمتوں کو مناسب سطح پر یقینی بنانا چاہتے ہیں ،دونوں کمپنیاں 2017ء تک تیل صاف کرنے کی استعداد میں بھی اضافہ کریں گی ، ان کی خواہش ہے کہ وینزویلا کی تیل صاف کرنے کی صلاحیت تین لاکھ تیس ہزار بیرل روزانہ ہو جائے ، اس مقصد کیلئے چین کا ترقیاتی بینک وینزویلا کو5 ارب امریکی ڈالر فراہم کرے گا ۔

(جاری ہے)

یا د رہے کہ آج کل وینزویلا سے ایک بڑا آئل ٹینکر ہر تیسرے روز چین کے لئے روانہ ہوتا ہے کہ جو 45دنوں میں چین پہنچتا ہے ، وینزویلا کے وزیر تیل کا کہنا ہے کہ پا ناما نہر کی توسیع کے بعد یہ سفر کم ہو جائے گا ،چین اس مقصد کیلئے گوانگ ڈانگ میں تیل صاف کرنے کی ریفائنری لگا رہا ہے جہاں4لاکھ بیرل تیل روزانہ صاف کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :