چین ، قدرتی جنگلات میں تبتی بارہ سنگھے کی موجودگی کا انکشاف

ہفتہ 6 اگست 2016 14:24

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چین کے شمال مشرقی صوبے گان سو کے قدرتی جنگلات میں تبتی بارہ سنگھے کے قدموں کے نشان پائے گئے ہیں ،یہ نشان دو سے تین تبتی بارہ سنگھوں کے ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

خیال کیا جاتا ہے کہ نر اور مادہ کی موجودگی میں یہاں ان کی بچے بھی ہو سکتے ہیں ،قدموں کے ان نشانا ت کا ایک جدید طاقتور کیمرے کے ذریعے پتہ چلایا گیا ہے ،تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سورج نکلنے کے بعد یہ جانور خوراک کی تلاش میں اپنے ٹھکانوں سے باہر آئے ہو ں گے ،تبتی بارہ سنگھوں کا سراغ لگانے کے لئے کیمرے اپریل کے اوائل میں نصب کئے گئے تھے ، ان کیمروں کی مدد سے کام کرنے والا عملہ قدرتی ماحول میں جانوروں کو دیکھ سکتا ہے ، تبتی بارہ سنگھے کا شکار ممنوع ہے ،یہ ایک خاص قسم کا جانور ہے جو 20سے 20کے گروپوں میں رہتا ہے ، یہ مادہ فروری مارچ میں بچے دیتی ہے جو ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں ،چین کا یہ قدرتی جنگل دو لاکھ ہیکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں 51قسموں کے نادر جانور پائے جاتے ہیں جن میں پانڈا ، سر خ بندر ، تبتی بارہ سنگھا اور چیتا شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :