چین ،کئی صوبوں میں شدید بارشوں کا امکان

ہفتہ 6 اگست 2016 14:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اگست۔2016ء) چین کے محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران چین میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا ، جس سے گرمی کی لہر میں کمی واقع ہو جائے گی ، بارشیں شمالی اور شمال مشرقی چین کے منگولیا سمیت بعض علاقوں میں ہونے کا امکان ہے جبکہ ینان اور یونان صوبوں کے علاوہ بعض جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکا ن ہے ، بعض علاقوں میں 120ملی میٹر تک بارشیں ہو سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے ان علاقوں کے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔

متعلقہ عنوان :