برطانیہ نے تین ایرانی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا

ہفتہ 6 اگست 2016 14:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اگست۔2016ء) برطانیہ نے تین ایرانی کمپنیوں کو پابندی کی فہرست سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کی جنرل کورٹ کی جانب سے تین ایرانی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے نکالے جانے کے بعد برطانیہ نے بھی ان کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست سے خارج کر دیا ہے ایران کی ان تین کمپنیوں پر سال 2008 میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے بہانے پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں یورپی یونین کی جانب سے ایران کی شپنگ لائنز کمپنی اسلامی جمہوریہ شپنگ لائنز ملٹی ٹرانسپورٹ کمپنی اور مصروف سمندری کمپنی پی ٹی ای کے اثاثے منجمند کر دیئے گئے اور ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی گئیں مارچ 2015 میں یورپی یونین کی جنرل کورٹ میں اس کیس کئی جانچ پڑتال کی گئی اور تینوں ایرانی کمپنیوں کے خلاف پابندیاں فوری ختم کر دی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :