شام :اسدی فوج کا جیل پر دھاوا،4 قیدی ہلاک متعد د زخمی

ہفتہ 6 اگست 2016 14:02

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اگست۔2016ء) شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے سویداء نامی جیل پر دھاوا بول کر وہاں پر موجود قیدیوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چار قیدی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسدی فوج کے اہلکاروں سے سویدا جیل میں داخل ہوتے ہی قیدیوں پر گولیاں برسا دی جس کے نتیجے میں چار قیدی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سویدا جیل کے قیدیوں نے چند روز جیل انتظامیہ کے ظالمانہ رویے اور قیدیوں کو دمشق کی ایک جیل میں لے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج سول نافرمانی کا اعلان کیا تھا۔اسدی فوج کی جانب سے تازہ کارروائی کو قیدیوں کی سول نافرمانی کی سزا دینے کی کوشش قرار دیا جا رہاہے۔ سویداء جیل کے قیدیوں نے نافرمانی کا اعلان اس وقت کیا جب اسدی فوج نے جیل کے 1000 قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے دمشق کی ایک جیل میں منتقل کردیا تھا