ایران : جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا، 1شخص جاں بحق ، 3زخمی

ہفتہ 6 اگست 2016 13:54

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اگست۔2016ء) ایران کے جنوبی قصبے میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی قصبے بندر گناوی میں گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس کے بعد قریبی گاؤں خالی کرا لیے گئے ہیں۔ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا تخریب کاری کی کارروائی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :