جنوبی سوڈان نے ملک میں علاقائی فورس کی تعیناتی کی پیشکش منظور کرلی

ہفتہ 6 اگست 2016 13:46

عدیس ابابا ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) جنوبی سوڈان نے ملک میں علاقائی فورس کی تعیناتی کی پیشکش منظور کرلی ہے۔

(جاری ہے)

مشرقی افریقی بلاک کے سربراہ محبوب معلم نے گزشتہ روز عدیس ابابا میں صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی سوڈان نے ملک میں علاقائی فورس کی تعیناتی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورس کے مینڈیٹ کے ضمن میں تفصیلات کو بعد میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر اتفاق رائے کے بعد اس کی تفصیلات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :