30 افراد کی ہلاکت خسرہ کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ہوئی، میانمر

ہفتہ 6 اگست 2016 13:43

ینگون ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) میانمر کے حکام نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران 30 افراد کی ہلاکت خسرہ کی وبا پھیلنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

میانمر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کچھ عرصہ قبل ملک کے شمالی علاقوں میں 30 افراد کی پر اسرار بیماری کے باعث ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ میانمر کے حکام نے کہا ہے کہ یہ تمام افراد خسرہ کی بیماری کے باعث ہلاک ہو گئے تھے اور ان میں زیادہ تعداد بچوں کی تھی۔

متعلقہ عنوان :