ننگر ہار میں جھڑپوں کے دوران داعش کے 11 جنگجو ہلاک، لغمان میں جھڑپ میں پانچ طالبان ہلاک، داعش نے ننگر ہار میں دو افراد کو ذبح کردیا

ہفتہ 6 اگست 2016 13:43

کابل ۔ 6 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اگست۔2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں جھڑپوں کے دوران داعش کے 11 جنگجو ہلاک ہوگئے، لغمان میں ایک جھڑپ کے دوران پانچ طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، داعش نے ننگر ہار میں دو افراد کو ذبح کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز ننگرہار کے دو اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران داعش کے 11 عسکریت پسند ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں عسکریت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صوبہ لغمان میں ایک جھڑپ کے دوران پانچ طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ صوبائی حکام کے مطابق یہ جھڑپ ضلع علین گار میں اس وقت ہوئیں جب طالبان نے ایک پولیس پوسٹ پر حملہ کیا جوابی کارروائی میں پانچ طالبان ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام نے جھڑپ میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ شمالی صوبہ کپیسا میں ایک جھڑپ میں ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ صوبہ کے ضلع تغاب میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسی طرح صوبہ قندوز میں بھی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق جھڑپیں قندوز کے اضلاع امام صاحب اور قلعہ زال میں ہو رہی ہیں۔

ابھی تک کسی جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ دریں اثناء داعش نے ننگر ہار میں دو افراد کو ذبح کردیا۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ واقع ضلع کوٹ میں پیش آیا۔ دونوں افراد کو افغان فورسز کی مدد کے الزام میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ داعش کے حامیوں نے دونوں افراد کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :