جنوبی سوڈان نے ملک میں علاقائی فورس کی تعیناتی کی پیشکش منظور کرلی

ہفتہ 6 اگست 2016 12:58

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) جنوبی سوڈان نے ملک میں علاقائی فورس کی تعیناتی کی پیشکش منظور کرلی ہے۔ مشرقی افریقی بلاک کے سربراہ محبوب معلم نے صحافیوں کو بتایا کہ جنوبی سوڈان نے ملک میں علاقائی فورس کی تعیناتی پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فورس کے مینڈیٹ کے ضمن میں تفصیلات کو بعد میں حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر اتفاق رائے کے بعد اس کی تفصیلات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :