فرانس میں نامعلوم ڈاکوسعودی شہزادی سے ساڑھے آٹھ لاکھ پاونڈ کی قیمتی گھڑی چھین کر فرار

ہفتہ 6 اگست 2016 12:58

فرانس میں نامعلوم ڈاکوسعودی شہزادی سے ساڑھے آٹھ لاکھ پاونڈ کی قیمتی ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) سعودی شہزادی سے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں نامعلوم افراد نے حملے کے دوران ساڑھے آٹھ لاکھ پاؤنڈ کی قیمتی ترین گھڑی لوٹ لی ۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق دو نامعلوم افراد نے پیرس کے لوو میوزیم کے قریب سعودی شہزادی پر حملہ کیا اور ان سے گھڑی چھین کر فرار ہو گئے ،دونوں ملزمان سعودی شہزادی سے ’رچرڈ مل ‘کی انتہائی قیمتی گھڑی چھیننے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،چوروں سے نمٹنے والی پیرس کی خصوصی فورس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ملزمان تاحال چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

پولیس کاکہناتھا کہ سعودی شہزاد ی بالکل ٹھیک اور اس حملے کے دوران انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاہے ۔جبکہ سعودی قونصل خانے کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :