ٹرمپ روس کا ایجنٹ ہے ،سابق سی آئی اے سربراہ کا ہلیری کو ووٹ دینے کا اعلان

ہفتہ 6 اگست 2016 12:56

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) امریکی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سکیورٹی کے لیے خطرہ اور روس کا جاسوس قرار دیتے ہوئے ہلیری کلنٹن کی حمایت کردی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متعصب اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث ریپبلکن صدارتی امیدوار کی انتخابی مہم کو ناکامیوں کا سامنا ہے، ریپبلکن پارٹی ٹاپ چھ رہنماوں، ڈیموکریٹک پارٹی، امریکی صدر اور عوام کی جانب سے تنقید کے بعد اب سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے بھی ٹرمپ کو ایک نیشنل ٹھریٹ قرار دے دیا ہے۔

امریکی اخبارکے مطابق روسی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ خود نہیں جانتے کہ وہ ایک روسی ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں وہ ہلیری کلنٹن کو ووٹ دیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی نژاد امریکی فوجی ہمایوں خان کے والدین کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اپنی ایک ریلی میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر نے چار سو ارب ڈالر کی نقد رقم ایران کو دی جس کو بعد میں انہوں نے واپس لے لیا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے روسی صدر کی تعریف بھی کی جس کے بعد ان کی انتخابی مہم کو ناکامیوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :