شام میں شدت پسند گروپوں کے خلاف لڑائی میں شدت لانا ہو گی ‘روسی وزیر خارجہ کا جان کیری سے ٹیلیفونک رابطہ

ہفتہ 6 اگست 2016 11:55

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے کہا ہے کہ شام میں شدت پسند گروپوں کے خلاف لڑائی میں شدت لانا ہو گی کیونکہ وہ وہاں سویلین آبادی کے خلاف زہریلی گیس استعمال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی وزارت خارجہ کے مطابق لاوروف اور کیری نے بذریعہ ٹیلی فون شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :