یمنی فریقین مذاکرات عارضی طورپر معطل کردیں،عالمی ایلچی

ہفتہ 6 اگست 2016 11:38

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) یمن کے بحران کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی طرف سے مقرر کردہ خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمنی حکومت کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے چند گھنٹے بعد یمن مذاکرات کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے سرکاری وفدسے ملاقات میں ملک میں جاری بحران کے حل، تمام متحارب فریقین کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پرلانے اور مشاورتی عمل بحال کرنے کے طریقہ پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

رات گئے اسماعیل ولد الشیخ احمد نے یمن کے بحران کے حل میں سرگرم 18 ملکوں کے سفیروں سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نے یمن کی موجودہ صورت حال ، امن بات چیت اور بحران کے حل کے سلسلے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ادھر اقوام متحدہ کے مندوب کے دفتر کے ذرائع کا کہناتھا کہ امن بات چیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔موریتانیہ سے تعلق رکھنے والے امن ایلچی اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کویتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ21 اپریل سے جاری مذاکرات معمولی تعطل کے بعد جلد دوبارہ شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :