فرانس کے بار میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک،چھ زخمی

ہفتہ 6 اگست 2016 11:36

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو نے ہفتہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ فرانس کے مغربی شہر روئین کے ایک بار میں سالگرہ کی تقریب کے دوران آگ لگنے سے کم سے کم 13 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ،انہوں نے کہاکہ کیوبا لبری نامی بار کے بیسمینٹ روم میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات لگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آگ پر قابو پانے کے لیے 50 سے زائد فائر فائیٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔فرانس کے وزیرِ داخلہ برنارد کیزینیو کے مطابق اس حوالے سے تحقیق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایک دوسری اطلاع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ کیک پر رکھی جانے والی موم بتیاں ہو سکتی ہیں۔ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں

متعلقہ عنوان :