روس یا پیوٹین پر بھروسہ نہیں کیاجاسکتا،امریکی صدر

ہفتہ 6 اگست 2016 11:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اگست ۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما نے روس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں ’ضروری اقدامات‘ کرنے میں ناکام ہوا ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی ٹی وی کو انٹرویومیں کہاکہ عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر اوباما نے کہا کہ شام اور عراق میں گزشتہ دو برس سے جاری اتحادی فضائی کارروائیوں کے وجہ سے شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا ڈھانچا بری طرح تباہ ہوا ہے، جب کہ عراقی فورسز نے حال ہی میں متعدد علاقوں کا قبضہ اس تنظیم سے چھڑا کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

مجھے اس پیش رفت پر خوشی ہے، جو ہم نے عراق اور شام میں اس تنظیم کے خلاف کی ہے۔ تاہم ہم ابھی موصل اور رقہ کی آزادی سے دور ہیں۔صدر اوباما نے روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا محتاط انداز سے عندیہ بھی دیاامریکا شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ اور القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اب تک روس اس سلسلے میں ضروری اقدامات میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ روس یا روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :