حلال سپرمارکیٹ سور کا گوشت اور شراب بھی فروخت کرے ورنہ اسے بند کر دیا جائے گا۔فرانسیسی حکام کی دھمکی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اگست 2016 06:35

حلال سپرمارکیٹ  سور کا گوشت اور شراب بھی فروخت کرے ورنہ اسے بند کر دیا ..

فرانس کی ایک حلال سپر مارکیٹ کو احکامات دئیے گئے ہیں کہ وہ سور کا گوشت اور شراب بھی فروخت کرے ورنہ اسے بند کر دیا جائے گا۔
پیرس کے شمال مغرب میں واقع گڈ پرائس ڈسکاؤنٹ سٹور پر لیز کی شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سٹور بطور” جنرل سٹور“ کام نہیں کررہا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ سور کا گوشت اور الکوحل کی مصنوعات نہ ہونے سے کولمبس کی آبادی کو اچھی طرح سروس نہیں دی جا سکتی۔

(جاری ہے)


کولمبس کے میئر نکول گوئیٹا نے ذاتی طور پر سٹور کا دورہ کر کے انتظامیہ کو حلال گوشت کے علاوہ دوسرا گوشت اور الکوحل فروخت کرنے کو کہا۔تاہم سٹور منیجر کا کہنا ہے کہ وہ مقامی افراد کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔
میئر کے چیف سٹاف جیروم بسنارڈ نے ٹیلی گراف کو بتایا کہ ہم کسی علاقے کو ایسا نہیں چاہتے کہ وہاں صرف مسلمان جا سکتے ہوں اور کسی علاقے کو ایسا نہیں چاہتے کہ وہاں مسلمان نہ جا سکتے ہوں، ہم ملی جلی معاشرت چاہتے ہیں۔اس سٹور پر الزام ہے کہ وہ معاشرے کے صرف ایک گروپ کا خیال رکھ کر ملکی قوانین کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔
مقامی حکام نے سٹور کی 2019 میں ختم ہونے والی لیز کو ابھی سے ختم کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :