1973ء میں پہلی سینیٹ کے رکن چوہدری اسلم نے بھی ایوان بالا کی کارروائی دیکھی

جمعہ 5 اگست 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست ۔2016ء ) 1973ء میں پہلی سینٹ کے رکن چوہدری محمد اسلم نے بھی جمعہ کو ایوان بالا کی کارروائی دیکھی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے آغاز پر چیئرمین سینٹ نے بتایا کہ یہ ہمارے لئے انتہائی فخر و خوش قسمتی کی بات ہے کہ سابق سینیٹر چوہدری محمد اسلم جو 1973ء میں تشکیل پانے والی ملک کی پہلی سینٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے وہ بھی آج یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے موجود ہیں۔ ارکان سینٹ نے ڈیسک بجا کر ان کا خیر مقدم کیا۔

متعلقہ عنوان :