یوم پاکستان جشن آزادی روایتی جوش وخروش سے منایا جائے گا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 5 اگست 2016 19:24

پیرمحل(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 05 اگست۔2016ء ) پیرمحل میں یوم پاکستان جشن آزادی روایتی جوش وخروش سے منایا جائے گانان تحصیل ہیڈکوآرٹرپیرمحل کے زیراہتمام جشن آزادی تقریبات 14اگست بروز اتوار اقبال پارک پیرمحل میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ہونگے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب کی زیر صدارت جشن آزادی تقریبات کے لیے ٹی ایم اے پیرمحل میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چوہد ری خالد سردار سابق نائب ضلع ناظم ، چوہدری جبار جٹ ایڈوکیٹ صدر بار پیرمحل ،محمد فاروق زاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل ،مہر اقبال رفیق ہمجانہ ایڈوکیٹ ، کاشف غفار پٹرولیم ایسوسی ایشن ،ناصر صدیق اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجنیئر ،محمد اجمل سپروائز ،ناصر محمود سلیمی ،نعیم اختر جانباز صدر اتحاد لیبر یونین ،محمد زاہد ، حاجی محمد طارق صدر انجمن تاجران پیرمحل ،محمد رزاق سہوایس ایچ اوتھانہ پیرمحل ،سلطان احمد ناظم ، چوہدری منظر حفیظ تحصیلد ارپیرمحل ،حاجی محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار ، طارق جاوید چیف آفیسر پیرمحل ،ر انامحمد اشرف کراٹے ماسٹر ، راحیل گجر نے شرکت کی جس میں شیڈول طے کیا گیا کہ 14اگست بروزاتوار کو نمازفجر کے بعد شہدائے آزادی اور شہدائے ضرب عضب کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کے بعد 21گولوں سے سلامی میلاد مصطفی ﷺ چوک میں دی جائے گی نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل میں یوم آزادی تقریب سائرن 8;58بجے صبح بجایاجائے گا جس کے دوران ہرقسم کی ٹریفک رک جائے گی 9;00بجے قومی ترانہ پرچم کشائی ہوگی جو اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ہمراہ چوہدری خالد سردار متوقع چیئرمین پرچم کشائی کریں گے پولیس کا چاک چوبند دستہ سلامی پیش کرے گا بعدازاں مرکزی تقریب اقبال پارک پیرمحل میں ہوگی جس میں سکولوں کے بچے تقریری مقابلہ جات میں حصہ لیں گے بیسٹ آف ننجا کراٹے سنٹر کے زیر اہتمام کراٹے شوہوگا رات 14،15اگست کو عوام کی تفریح اور آزادی کی یادکوتازہ کرنے کے لیے پیرمحل آرٹ اینڈ شوشل کونسل کے زیر اہتمام اردوپنجابی ڈرامہ :شہید وطن منعقدہوگا جس کے چیف آرگنائزر نعیم اختر جانباز ہونگے تمام تقریب کے چیف آرگنائزر طارق جاوید کمبوہ ، سیکرٹری پروگرام شیخ منور حسین ہونگے پیرمحل کرکٹ کلب اور پیرمحل بار کونسل کرکٹ ٹیم کے دوران13اگست بروز ہفتہ کو شام پانچ بجے میچ کھیلاجائے گا

متعلقہ عنوان :