پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے۔سینئر طالبان کمانڈر

پاکستان کو بتادیا کہ عملے کی بازیابی کیلئے امریکہ یا افغان حکام سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،پاکستان کو بتا دیا عملہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اگست 2016 18:25

پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے۔سینئر طالبان کمانڈر

کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست2016ء) :سینئر طالبان کمانڈر نے کہا ہے کہ پاکستانی ہیلی کاپٹر کا عملہ ہماری تحویل میں ہے،عملے کی بازیابی کیلئے امریکہ یا افغان حکام سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عملے کی بازیابی کیلئے امریکہ یا افغان حکام سے بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔پاکستان کو بتا دیا عملہ محفوظ ہاتھوں میں ہے۔سینئر طالبان کمانڈر نے مزید کہاکہ عملے کی رہائی کیلئے پاکستانی حکام سے بات چیت جاری ہے۔عملے کا بہتر خیال رکھا جارہاہے۔عملے کو چائے کھانا سب سہولیات فراہم کیا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :