برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی ، کیسکو

جمعہ 5 اگست 2016 16:48

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اگست ۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے8اگست کوکوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے عالم خان ،سریاب گرڈکے سمنگلی ایکسپریس اورکرانی فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک نیزاولڈسمنگلی فیڈرایک بجے دن سے شام 4بجے تک بجلی بندہوگی ،علاوہ ازیں مستونگ ۔

(جاری ہے)

منگچر۔قلات لائن پر کام کے لئے کھڈکوچہ گرڈسٹیشن کے کندعمران،خالق آباد اورانجیری فیڈروں سے 7اگست سے 15اگست تک (روزانہ ) صبح 8بجے سے شام 7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :