صوبائی دارلحکومت:نجی ہوٹل میں رابعہ نصیرنامی لڑکی کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا

جس پستول سے رابعہ پر گولی فائر کی گئی،اس پر مقتولہ رابعہ کی انگلیوں کے نشان میچ کرگئے ہیں۔فنگرپرنٹ رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اگست 2016 15:46

صوبائی دارلحکومت:نجی ہوٹل میں رابعہ نصیرنامی لڑکی کی ہلاکت کا معمہ ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست2016ء) :صوبائی دارلحکومت کے نجی ہوٹل میں رابعہ نصیرنامی لڑکی کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا ہے،جس پستول سے رابعہ پر گولی فائر کی گئی،اس پر رابعہ کی انگلیوں کے نشان میچ کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

فنگرپرنٹ رپورٹ کے مطابق جس رابعہ نامی لڑکی کا کچھ روز قبل لاہور کے نجی ہوٹل میں قتل ہوگیا تھا،اور پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے بڑے شکوک و شبہات پائے جارہے تھے۔تاہم اب فنگر پرنٹس رپورٹ نے معمہ حل کردیا ہے۔فنگر پرنٹ رپورٹ کے تحت جس پستول سے رابعہ کو گولیاں ماری گئیں،اس پستول پر کسی دوسرے ملزم کے نشانات نہیں بلکہ مقتولہ کی اپنی انگلیوں کے نشان میچ کرگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :