پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا اجلاس کل منعقد ہوگا

جمعہ 5 اگست 2016 15:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اگست ۔2016ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا ضلعی رابطہ اجلاس بروز ہفتہ ضلع کونسل ہال بہاول نگر میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں بہاول نگر کے 330پارٹنر سکولوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

چےئرمین پیف قمرالاسلام راجہ ، مینجنگ ڈائریکٹر طارق محموداور پروگرام ڈائریکٹرز اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس اجلا س کے انعقاد کا مقصد بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لے کر فروغ تعلیم کے عمل کو مزید موثر اور مربوط بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :