1320میگا واٹ ساہیوال کول پراجیکٹ توانائی بحران کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوگا ‘خادم حسین

جمعہ 5 اگست 2016 15:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 اگست ۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے ساہیوال کول پراجیکٹ کے 60فیصد کام کی تکمیل کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1320میگا واٹ کا ساہیوال کو ل پراجیکٹ توانائی بحران کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہوگا ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے پنجاب میں کو ل پاور پلانٹس کی تیز تر تکمیل کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پاور پلانٹس 5سال میں پائیہ تکمیل تک پہنچتے ہیں جبکہ چین میں بھی پاور پلانٹ تین سال میں مکمل ہوا لیکن پنجاب میں کول پاور پلانٹ اس سے بھی جلد مدت میں اگلے سال مکمل ہوکر جولائی میں پیداوار شروع کردینا وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیڈ پنجاب کی اصلاح کو درست ثابت کردے گااور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ توانائی بحران کے باعث ملکی صنعتی بحران کا شکار ہے ۔توانائی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل سے توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ،صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہے گا اور انڈسٹری ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چینی سرمایہ کاری سے انقلاب برپا ہوگا اور اکنامک کاریڈور منصوبہ کی تکمیل کے ساتھ ہی پنجاب میں صنعتی ترقی کا انقلاب برپا ہوگا جس سے خوشحال پنجاب کا آغاز ہوگا اور پنجاب میں خوشحالی کا دور دورہ ہوگا ۔نئی صنعتوں کے قیام سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے اور حکومت کو بیرونی اداروں سے قرضے لینے سے نجات بھی مل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :