نیوزی لینڈ کی فروٹ کمپنی نے چین کیلئے برآمدات معطل کر دیں

کمپنی کے کنٹینر میں پڑتال کے دوران پھپھوندی کا انکشاف ہوا ہے

جمعہ 5 اگست 2016 15:06

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اگست۔2016ء) نیوزی لینڈ کی ایک بڑی کاروباری کمپنی نے چین کے لئے اپنی برآمدات عارضی طورپر روک دی ہیں کیونکہ جانچ پڑتال کے دوران اس کے دو کنٹینروں میں پھپھوندی پائی گئی تھی ،یادرہے کہ چین نیوزی لینڈ کی پھل اور سبزیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے ، نیوزی لینڈ کی کیوی فروٹ کمپنی کے جنرل منیجر زیسپری کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے چین یا کسی اور ملک کو برآمد کئے گئے ہمارے پھلو ں میں پھپھوندی کا واقعہ سامنے نہیں آیا ، 20سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس قسم کی شکایت موصول ہوئی ہے ، اس لئے ہم نے چین کے لئے اپنی برآمدات عارضی طورپر روک لی ہیں تا کہ جانچ پڑتال کو مزید بہتر بنایا جا سکے ، چین اپنی پھلوں کی ضروریات کا 19فیصد نیوزی لینڈ سے درآمد کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی بندرگاہ پر ہماری کئی کنٹینر مختلف ممالک کو بھیجنے کیلئے تیار پڑے تھے تاہم اب انہیں مزید جانچ پڑتال کیلئے ایک ہفتہ کیلئے روک دیا گیا ہے۔یا د رہے کہ کیوی فروٹ نیوزی لینڈ کی پھلوں اور سبزیوں کا کاروبار کرنیوالی بہت بڑی کمپنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :