میانمر کی امداد باہمی انجمنوں کو 86ملین ڈالر کا قرض جاری

جمعہ 5 اگست 2016 15:06

یان گان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اگست۔2016ء) چین کے ایگزم بینک نے میانمر کیلئے کم شرح منافع پر مختلف منصوبوں کیلئے 86ملین امریکی ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی ، یہ رقم میانمر کے جنوبی علاقے مان سٹیٹ میں زراعت اور لائیو سٹاک کے منصوبوں میں استعما ل کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ رقم کسانوں کو ان کے کاروبار کی استعداد اور روز گار کے مواقع کے مطابق فراہم کی جائے گی تا کہ وہ زراعت اور لائیو سٹاک کو زیادہ سے زیادہ ترقی کر سکے ، اگرچہ یہ رقم زندگی میں کوئی بڑی تبدیلی لانے کے لئے کافی نہیں ہے تا ہم اس سے ان کے کام میں کافی مدد مل جائے گی ، بینک اس رقم پر گروپ گارنٹی سسٹم کے تحت 1.5فیصد منافع وصول کرے گا ۔

گروپ گارنٹی سسٹم کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی ایک شخص قرض کی رقم واپس کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو گروپ کے باقی ممبر اس رقم کی ادئیگی کے ذمہ دار ہوں گے ، یہ رقم کوآپریٹو سوسائٹیوں(امدادی باہمی کی انجمنوں ) کو فراہم کی جارہی ہے جن کی مان سٹیٹ کے تھاٹن ٹاؤن شپ میں تعداد 13652بتائی جاتی ہے ، ہر کوآپریٹو ممبر کو 90ڈالر ادا کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :