چارے کی پیداوار میں اضافے کیلئے منصوبہ بند ی ضروری ہے ،ماہرین زراعت

جمعہ 5 اگست 2016 14:20

سلانوالی۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست۔2016ء)زرعی ماہرین نے کہاہے کہ چار ے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

کا شت کا ر زمین کا درست انتخاب اورتیار ی اچھا بیج مناسب کھادوں کا استعمال بر وقت کا شت آبپاشی بر د اشت و دیگرزرعی عوامل اورماہرین کی سفارشات پر عمل کریں تو چا رے کی فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں 2سے 3گنا اضافہ ہوسکتا ہے گوارہ خریف کی فصلوں میں سے ایک پھلی دار فصل ہے جو چار ے کے ساتھ بطور سبز کھاد بھی استعمال ہوتا ہے ۔

ا س میں حیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجاتا ہے ا س لیے ا س کو غیرپھلی دار فصلوں مثلا جوا ر باجر ہ کے ساتھ ساتھ ملا کر کا شت کیا جا تا ہے جو تھل کے جانوروں کیلئے سبز چار ے کا کا م دیتا ہے اور ا س سے زمین کی زرخیز ی میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔