کاشت کا ر موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائیں،زرعی ماہرین

جمعہ 5 اگست 2016 14:19

سلانوالی۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست۔2016ء)زرعی ماہرین نے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ موسمی تغیرات سے فصل کے تحفظ کو یقینی بنائیں ا س سال گند م کی ایک کروڑ 90لا کھ ٹن ریکارڈ پیداوا ر متوقع ہے جس سے نہ صرف کا شت کا رو ں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی، ماہرین کے مطابق گندم کی فصل بر دا شت کے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے ایک اندازے کے مطابق کٹائی کے بعد گندم کی پیداوار کا 10فیصدحصہ مختلف وجوہا ت کی بنا پر ضا ئع ہو جاتا ہے ا س لیے ضرور ی ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل موثر منصوبہ بندی کی جا ئے گندم کی بر د اشت کے وقت موسمی تغیرات سے پیداوار کافی متاثرہوتی ہے ان تبدیلیوں میں معمول سے زیاد ہ اور وقت سے پہلے با ر ش نیز در جہ حرارت میں اچا نک اضافہ سے گندم کی پیداوا پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں گندم کی کٹائی کے موسم میں با ر شوں اور آندھی سے فصل کا بہت ز یا د ہ نقصا ن ہوتا ہے، گندم کی فصل کو ضرورت سے زیاد ہ پانی ہرگز نہ دیں با ر شوں کی صورت میں اگیتی فصل کو بالعموم پانی کی ضرورت نہیں ہوتی اگر فصل کو پانی کی کمی کا سامنا ہو تو ہلکا پانی لگائیں اگر آندھی یا تیز ہوا چلنے کاخدشہ ہو تو فصل کی آبپاشی نہ کریں کیونکہ آندھی کیو جہ سے فصل گرنے سے پیداوار کا بڑا حصہ َضا ئع ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح با ر ش کی صورت میں فصل کی کٹائی رو ک دیں ۔