مارٹ گراس ایک دوامی نوعیت کا زودہضم اورغذائیت سے بھرپور متعدد کٹائیاں دینے و الا چا ر ہ ہے، زرعی ما ہرین

جمعہ 5 اگست 2016 14:19

سلانوالی۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 اگست۔2016ء)زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ جا نوروں کیلئے سبز چا رے کی اتنی ہی ضرورت و اہمیت ہے جتنی کہ انسانی زندگی کیلئے اچھی غذا کی ۔مارٹ گراس ایک دوامی نوعیت کا زودہضم اورغذائیت سے بھرپور متعدد کٹائیاں دینے و الا چا ر ہ ہے۔

(جاری ہے)

مئی جون کے مہینوں میں جب چار ے کی کمی ہوجاتی ہے تو اس کو پور اکرنے کیلئے اگیتی مئی سدابہا ر اورما رٹ گرا س چا ر ہ کا شت کی جاتا ہے۔

ما ر ٹ گرا س سخت سر د ی کے مہینوں دسمبر سے فروری کے سوا سا را سا ل چلتا رہتا ہے سا ل میں 6کٹائیاں د ے سکتا ہے، مناسب دیکھ بھال سے پیداوار میں تسلسل کے ساتھ ساتھ سا ل ہا سال غذائیت بخش زودہضم چار ہ دیتا رہتا ہے۔ گرم مرطوب آ ب و ہو اما رٹ گراس کیلئے مو زوں ترین ہے یہ چا ر ہ سخت گر می کوبھی بر د اشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،بھار ی میرازمین میں ما ر ٹ گر ا س کی زیاد ہ پیداوار حاصل ہوتی ہے ۔