این ایچ اے نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پانچ میں سے تین پیکجز پر تعمیراتی کام کی تیاری مکمل کرلی

پروجیکٹ کو آسانی کیلئے پانچ سیکشن میں تقسیم کیا گیا ہے ، عہدیدار

جمعہ 5 اگست 2016 13:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اگست۔2016ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پانچ میں سے تین پیکجز پر تعمیراتی کام کی تیاری مکمل کرلی ہے یہ کام رواں ماہ شروع کیا جائے گا اور اس پر 55 ارب روپے لاگت آئے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ براہما ڈی آئی جی285 کلو میٹر طویل ہے اور یہ پانچ پیکجز پر مشتمل ہے اور اس پر مجموعی لاگت تقریباً 145.5 ارب روپے آئے گی جس میں اراضی کی خریداری اور سازوسامان کی منتقلی بھی شامل ہے عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کو پانچ چھوٹے سیکشن میں تقسیم کیا گیا تاکہ طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق کام کو مکمل کیاجاسکے انہوں نے کہا کہ پیکج ون اور پیکج فور پر کام کنٹریکٹرز کے حوالے کردیا گیا ہے اور سائیڈ پر مشنیری پہنچا دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :