جنوبی پنجاب میں رواں سال کپاس کی کاشت کا مقررہ ہدف پورا نہیں ہو سکا،کپاس کی فی ایکڑ پیداوار 10 من تک کم ہونے کا امکان

جمعہ 5 اگست 2016 13:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 اگست۔2016ء) جنوبی پنجاب میں رواں سال کپاس کی کاشت کا مقررہ ہدف پورا نہیں ہو سکا۔ رہی سہی کسر گلابی سنڈی اور وائرس کے حملے نے پوری کر دی ہے جس سے کپاس کی فی ایکڑ پیداوار بھی 10 من تک کم ہونے امکان ہے۔

(جاری ہے)

کاٹن ریسرچ سنٹر کے اقدامات صرف سیمینار کی حد تک محدود ہیں۔ اسی لئے محکمہ زراعت کے حکام کا موٴقف ہے کہ رواں سال 20 فیصد کپاس کم کاشت ہونے سے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔ کپاس پر حملوں کے باوجود تاحال آگاہی مہم شروع نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کاشتکار بھی پریشان ہیں۔

متعلقہ عنوان :